بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری؟؟
*24 نومبر کے احتجاج کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں*
کیا واقعی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں انٹری دے دی ہے؟ اس حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ آئی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کے لیے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی، سابق خاتون اول کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔
مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیےکوششیں کرنا اہلیہ کا فرض ہے۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا چینل فالو کیجئے*