BREATH SAMPLEکی ڈیمانڈ کر نا انسا نی حقوق اور آزادی کے منافی نہیں ” (وفاقی وزیرِ انصاف "جوڈی ولسن
انٹرویو محمد نعیم طلعت رپوٹر اونٹاریو (نیوز وائس آف کینیڈا )
کینیڈا کی پارلمینٹ میں گزشتہ ما ہ C-64 بل پیش کیا گیا جس کے تحت شراب پی کر گاڑی چلانے والے کیلئے مزید سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کے تحت پولیس کو زیادہ پاور دی جائیں گی کہ وہ شک کی بنیا د پر کسی کو بھی روک کر "BREATH SAMPLE”کیلئے کہ سکتے ہیں ، انکار کی صورت میں کار سرکار میں مداخلت خیا ل کی جائے گی اور اسکومزید سنجیدگی سے لیا جائیگا ۔
کچھ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسکو بنیادی انسانی حقو ق کے خلاف قرار دے رہی ہیں لیکن کینیڈا کی وزیر انصا ف "جوڈی ولسن "کا کہنا ہے کہ یہ بل C-64عوام کے مفاد میں ہے اور اس سے انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہو گی یہ وقت کی اہم ضرورت ہے
یاد رہے کہ کینیڈا میں شراب پی کر گاری چلانے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جس سے لوگ جان سے جاتے ، زخمی ہوتے وار اکثر صورتو ں میں زندگی کیلئے معزور بھی ہو جاتے ہیں
"جو ڈی ولسن "کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس بلاوجہ کسی کو روک کر ٹیسٹ کیلئے نہیں کہے گی بلکہ وقت کے مطابق گراونڈ فیکٹس کو بروئے کار لاتے ہوئے ایکشن کرے گی C-64بل لبرل گورنمنٹ کے مطا بق عوامی مفاد میں ہے ۔