پاکستان

*دریا کی بے رحم لہروں نے بارات نگل لی!*

*شادی کی خوشیاں اچانک ماتم میں تبدیل*

*سانحہ استور*

*گلگت سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا برد، 18 افراد جاں بحق*

*دلہن زخمی حالت میں دریا سے برآمد*

گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، اور ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتائی گئی ہے۔ جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کے باعث قریب ترین اسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول اسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔

ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button