پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "آغوش” میں ‘الخدمت میڈیا فرینڈز ‘ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن" کا شمار براعظم ایشیاء کی پہلی پانچ بڑی نانپرافٹ آرگنائزیشن (ا ین جی اوز) میں ہوتا ہے ،

گوجرانوالہ
(نیوز وائس آف کینڈا اردو پاکستان)
9 جنوری 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "آغوش” میں ‘الخدمت میڈیا فرینڈز ‘ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانے سے قبل ” الخدمت فاؤنڈیشن” اور ” آغوش” کے بارے ایک تعارفی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ و سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن مظہر اقبال رندھاوا نے کی جبکہ سید عمر فاروق گیلانی وائس پریزیڈنٹ جماعت اسلامی گوجرانوالہ، ٹکٹ ہولڈر این اے 77 اور سی ای او سمارٹ ماکیٹنگ نے میڈیا پرسنز کو تفصیلی بریفننگ دی، انہوں نے بتایا کہ ” الخدمت فاؤنڈیشن” کا شمار براعظم ایشیاء کی پہلی پانچ بڑی نانپرافٹ آرگنائزیشن (ا ین جی اوز) میں ہوتا ہے ، ” الخدمت فاؤنڈیشن” پوری دنیا میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص بلا تفریق صحت، تعلیم، صاف پانی، آفات میں سماجی خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اس کی خدمات کا دائرہ کار نہایت وسیع ہے، سید عمر فاروق گیلانی نے دوران بریفننگ بتایا کہ روٹین کے شعبہ جات کے علاوہ ہر مشکل گھڑی میں "الخدمت فاؤنڈیشن” سب سے آگے بڑھ کر خدمات سر انجام دیتی ہے، زلزلہ ، سیلاب ، کوئی قدرتی آفت ہو یا کوئی سنگین حادثہ ” الخدمت” بلا تفریق، رنگ، نسل اور مذہب اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے ، پاکستان میں آنے والے سیلاب اور زلزلہ میں ” الخدمت” نے مثالی کردار ادا کیا جس کا اعتراف دنیا بھر میں کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ” الخدمت” نے سب سے زیادہ کام کیا ، "آغوش” کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” آغوش” میں تقریباً دو سو کے قریب بجے زیر تعلیم و زیر کفالت ہیں ، ان بچوں کو اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں دینی اور دنیاوی تعلیم دلوائی جا رہی ہے ، مرکز میں ان کی تعلیم و تربیت اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے تمام سہولیات میسر کی گئی ہیں ، عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں کار آمد شہری بنانے کے لیے نہایت تجربہ کار اور محنتی ٹیم دن رات کوشاں ہیں، بچوں کی صحت کے لیے کھیلوں اور ورزشی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، آئی ٹی کے ماہرین بچوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا ،سید عمر فاروق گیلانی اور اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر اسامہ بشیر رندھاوا ہیڈ والنٹیئرز گوجرانوالہ نے بتایا کہ 15 جنوری 2025ء کو گوجرانوالہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ” یوتھ گیدرنگ” منعقد کی جا رہی ہے جس میں تین ہزار سے زیادہ نوجوان پروفیشنلز، طلباء و طالبات شریک ہوں گے جن سے ملک کے نامور ٹرینرز خطاب کرینگے اور ” قابل بنو” پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خود 15 کی تقریب میں کریں گے، اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی سے لے کر تمام شعبوں میں ٹرینگ فراہم کی جائے گی اور مالی وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر اپنے خاندان اور وطن عزیز کو خوشحال بنا سکیں ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام کو خوبصورت بنانے کےلئے مشاعرے ، ٹیبلوز ، موٹیویشنل سپیچز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ، اس پروگرام میں وطن عزیز کی نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی جو نوجوانوں کو یہ بتائیں گی کہ انہوں نے عالمی سطح پر نام روشن کرنے کے لیے کیسے جدوجہد کی، انہوں نے میڈیا پرسنز کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پندرہ جنوری کو ہونے والے اس میگا ایونٹ میں نہ صرف آپ شریک ہوں بلکہ شہر اور دنیا کو بھی بتائیں کہ ” الخدمت” کس طرح سے علمی و عملی طور پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس ظہرانے میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ، پُرتکلف کھانے سے حاضرین کی تواضع کی گئی اور انہیں ” آغوش” کا تفصیلی وزٹ کروایا اور تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button