الہان عمر نے اسرا_ئیل کے حامی ریپبلکن امیدوار کو شکست دے دی*
*الہان عمر نے اسرا_ئیل کے حامی ریپبلکن امیدوار کو شکست دے دی*
امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے اپنے حریف اسرا_ئیل کے حامی ریپبلکن امیدوارکو بآسانی شکست دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق صومالی نژاد مسلم خاتون کی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ اسرا_ئیل کے حامی گروپوں کی جانب سے گزشتہ اگست میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔
مینیسوٹا کے پانچویں ضلع کی نمائندگی کرنے والی الہان عمر کے مد مقابل ریپبلکن امیدوار دالیہ العقیدی تھیں جو ایک عراقی نژاد تارک وطن ہیں جو خود کو سیکولر مسلمان کہتی ہیں اور اسرا_ئیل کی حامی ہیں جب کہ ان کے برعکس الہان عمر فلس_طینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی شخصیت ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 87 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق الہان عمر نے دالیہ العقیدی کے 23.6 فیصد کے مقابلے میں 76.4 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الہان عمر نے چوتھی بار رکن کانگریس بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار راشدہ طلیب بھی مشی گن کی نشست پر کامیاب ہوگئیں، راشدہ طلیب بھی غ_ز_ہ اسرا_ئیل کی جارحیت کے خلاف کئی مرتبہ آواز اٹھا چکی ہیں۔
*