کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) اقراء مبین،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر قیادت میں انکروچمنٹ اپریشن

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
:14 جنوری 2025
( نیوز وائس اف کینیڈا اردو گجرانوالہ پاکستان بیورو)
کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) اقراء مبین،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر قیادت انکروچمنٹ اسکواڈ کا جی ٹی روڈ عامر سینٹر، پارکنگ پلازہ پر عوام سے اور چارجنگ کرنے پر 3 افراد کو موقع پر گرفتار کے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔جبکہ گوندلانوالہ چوک۔آتمارام روڈ اور ٹائرمارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر روڈ کے اوپر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 4 دوکانیں سیل اور 4 تجاوزات میں ملوث افراد کو متعلقہ تھانے کے حوالے کروادیا گیا مقدمات کا اندراج ۔ اس کے علاؤہ 50 کے قریب نوٹس جاری کیے دوران آپریشن 2 ٹرک سامان قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔
اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر (ستھرا پنجاب) کے زریعے ضلعی انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی، تجاوزات کے خاتمے سے روڈ ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران شہر کے دورے کریں اور ایسے تمام عناصر کے خلاف کاورائیاں عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔