پاکستان

حکومت پنجاب نے معاشرے میں خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے

(180)گوجرانوالہ6 مارچ
(بشیر باجوہ بیو رو چیف پاکستان نیو ز وائس آف کینیڈا)
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے معاشرے میں خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ خواتین کا عالمی دن ملک و معاشرے کی تعمیر میں عورت کے کردار اور اہمیت کے بارے میں شعور و آگہی کو اجاگر کرتا ہے۔ حکومت پنجاب نے خواتین کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے انہیں تمام شعبوں میں نمائندگی دی ہے۔
ان خیالا ت کاا ظہار چیئر پرسن ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار نسرین اشفاق نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران خطاب میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا راز خواتین کا مر دوں کے شانہ بشانہ کام کرنے میں مضمر ہے کو ئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس ملک کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے انہیں تمام شعبوں میں نمائندگی د ے رہی ہے اور اب حالیہ لوکل گورنمنٹ سسٹم میں بھی خواتین کو نمائندگی دینا حکومت پنجاب کا ایک احسن قدم ہے۔ 2016 تحفظ خواتین بل منظور کیاگیاہے اس قانون کے تحت خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ اب عورت اپنے وراثت کے حقوق سے محروم نہیں رہ سکتی۔
مینجر صنعت زار محمد ہاشم خاں نے بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں خطاب کیا او رکہا کہ ملک و معاشرے میں ہونے والی تمام ڈویلپمنٹ میں خواتین کا اہم کردار ہے ۔
تقریب میں مہمان خصوصی نسرین اشفاق ‘ مینجر صنعت زار محمد ہاشم خاں ‘ مسز راحت احسن ‘ میمونہ فیاض‘ اسوہ اشفاق‘ ازبیلا خدیجہ بانو‘ آمنہ مبارک احمدو دیگر نے شر کت کی۔ تقریب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے حقوق کی اہمیت کے بارے میں طالبات نے خصوصی تقاریر کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button