پاکستان کی سلامتی کو بھارت سے خطرہ, امریکہ نے جنگ کا سگنل دکھا دیا
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باوجود خطے میں ایک اور جنگ کے ممکنہ امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات بھارت کی وجہ سے ہیں جو پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کی حکمت عملی تیار کرچکا ہے، پاکستان، بھارت، چین اور امریکا کے درمیان حربی مصلحت کے پہلوﺅں کو دو طرفہ بنیادوں پر سمجھنا یا موثر انداز میں بیان کرنا ممکن نہیں،ایک جانب جہاں پاکستان جنگی مصلحت کے تحت بھارت کو جواب دیتا ہے تو بھارت اس کے جواب میں پاکستان اور چین دونوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے جبکہ اس ردعمل کے جوابی ردعمل کا نشانہ امریکا اور بھارت بنتے ہیں۔واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک”بروکنگز انسٹیٹیوشن“نے اپنے 15 ماہ طویل پروجیکٹ میں پاکستان، بھارت، چین اور امریکا کو جوڑنے والی ‘اسٹرٹیجک چین’پر تحقیق کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں جوہری توانائی کے حامل ممالک کے درمیان حربی مصلحت کے پہلوں کو دو طرفہ بنیادوں پر سمجھنا یا موثر انداز میں بیان کرنا ممکن نہیں۔رپورٹ کے مطابق ‘ایک جانب جہاں پاکستان جنگی مصلحت کے تحت بھارت کو جواب دیتا ہے تو بھارت اس کے جواب میں پاکستان اور چین دونوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے جبکہ اس ردعمل کے جوابی ردعمل کا نشانہ امریکا اور بھارت بنتے ہیں۔46صفحات پر مشتمل بروکلنگز تھنک ٹینک کی یہ دستاویز پہلی بار جوہری معاملات پر پاکستانی نظریئے کا احاطہ کرتی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی دبا وکے بغیر پاکستان یک طرفہ طور پر اپنے جوہری پروگرامات کو محدود نہیں کرے گا جبکہ چین کا دبا نہ ہو تو بھارت یک طرفہ طور پر اپنے جوہری پروگرام کو محدود نہ کرے، اسی طرح امریکا کے دبا ﺅکے بغیر بیجنگ اپنے حربی آلات کو جدید بنانے کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائے۔اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح بھارت اور امریکا اہم ترین جہتوں میں پاک چین تعاون پر تشویش کا اظہار رکھتے ہیں جبکہ پاکستان کو بھارت اور امریکا کے تعاون پر کن خدشات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں روس کے کردار پر بھی بات کی گئی ہے جبکہ اسے بھی اس زنجیر کی ایک اہم کڑی قرار دیا گیا۔رپورٹ خبردار کرتی ہے کہ جیسے جیسے چین اور بھارت کے درمیان جوہری فاصلہ کم ہوتا جائے گا، پاک بھارت جوہری مقابلے میں چین کی دلچسپی بڑھتی جائے گی، جس کی وجہ چین کو لاحق یہ خدشہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے روایتی فوجی دوری خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی سیکیورٹی خطرات کی وجہ بھارت کو قرار دیتے ہوئے دیرپا مسئلہ کشمیر کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔محقق کا کہنا ہے کہ بھارت کی سیاسی اشرافیہ اپنی معیشت میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ساتھ مستحکم فوجی قوت تیار کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ عالمی قوت بن کر خطے میں مزید طاقت سے ابھرا جاسکے۔مغرب کی حمایت رکھنے والی فوج سے لیس نئی دہلی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات اور پرامن قرارداد کے لیے تیار نہیں جبکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول میں مصروف ہے۔ایسے میں مستحکم اور بامعنی مذاکرات کی غیر موجودگی جبکہ بھارت و امریکا میں بڑھتا دفاعی تعاون پاکستان کے لیے تشویش کی اہم وجہ ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے پہلے جوہری تجربے کو 42 سال مکمل ہونے کے بعد بھی اسلام آباد کے مقابلے میں نئی دہلی کا دفاعی بجٹ 7 گنا زیادہ ہے، جبکہ بھارت کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں ہونے والا اضافہ پاکستان کے خلاف تیاری ہے۔تحقیق میں بھارتی ‘کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن’ پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے جبکہ بھارتی اسلحے میں ہونے والی اہم تبدیلیوں اور جدت کو کولڈ اسٹارٹ نظریئے کا ایک ثبوت قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر دنیا اور جوہری عدم پھیلا وکے معاہدے میں شامل ملکوں میں سے بھارت کے پاس سب سے قدیم، بڑا، تیزی سے پھیلتا ہوا اور غیر محفوظ جوہری پروگرام ہے۔بھارت کے اس دعوے کو کہ اس کے میزائل چین کے جانب سے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کے لیے ہیں، مسترد کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے جدید، فعال میزائل نظام کو چین کے نسبت پاکستان کے خلاف زیادہ موثر انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی دبا وکے بغیر پاکستان یک طرفہ طور پر اپنے جوہری پروگرامات پر محدود نہیں کرے گا جبکہ چین کا دبا نہ ہو تو بھارت یک طرفہ طور پر اپنے جوہری پروگرام کو محدود نہ کرے، اسی طرح امریکا کے دبا وکے بغیر بیجنگ اپنے حربی آلات کو جدید بنانے کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائے۔