پاکستان

قذافی سٹیڈیم کے دروازے 5بجکر 45منٹ پر بند کر دیے جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے دروازے شام5بجکر 45منٹ پر بند کر دئے جائیں گے- نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کر کٹ جلد از جلد قذافی سٹیڈیم پہنچنے کی کوشش کریں کیونکہ انتظامیہ سٹیڈیم کے دروازے شام5بجکر 45منٹ پر بند کر دے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کیلئے 500فری ٹکٹس مختص کر دیے گئے ہیں جبکہ 1ہزار طالبات کو بھی پی سی بی کی جانب سے فری ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے تاہم یہ فری ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملیں گے ۔طالبات اور معذور افراد کو فری ٹکٹس پی سی ہوٹل سے ملیں گے لہذٰا طالبات اور معذور افراد ٹکٹس کے حصول کیلئے اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ 2بجے تک پی سی ہوٹل پہنچ جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button