ایڈیٹرکاانتخاب

ترکی کے شہر کرامرسل کے میئر نے ڈوبتی خاتون کو بچاکر لوگوں کے دل جیت لئے اورعوام کے ہیرو بن گئے۔

ترکی کے شمال مغربی حصے میں بحری حادثے میں جاں بحق 272 افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کی سرکاری تقریب جاری تھی،2 ڈائیورز سمندر میں موجود تھے کہ اچانک ایک خاتون ڈائیور کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئی۔
میئر اسماعیل سےخاتون کو ڈوبتا دیکھ کر رہا نہ گیا،انہوں نے فوراً اپنی جیکٹ ،ٹائی اور جوتے اتارے اور خاتون کو بچانے کے لئے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور بچاکر کنارے تک لے آئے۔
وہاں موجود لوگوں کو جب واقعہ کی سنگینی کا علم ہوا تو اپنے مئیر کی حاضر دماغی کی داد دیئے بغیر رہ نہ سکے،سب نے تالیاں بجا کران کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button