کھیل

کمشنر گوجرانوالہ الیون اور عدلیہ الیون میں دوستانہ میچ جناح سٹیڈیم میں کھیلا گیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
کمشنر گوجرانوالہ الیون اور عدلیہ الیون میں دوستانہ میچ جناح سٹیڈیم میں کھیلا گیا ، دلچسپ مقابلے کے بعد کمشنر الیون نے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا ، کمشنر الیون کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق قریشی نے جارہانہ بیٹنگ کر تے ہوئے 80رنز بنائے اور3کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا ،گوجرانوالہ عدلیہ الیون کی طرف سے سول جج محمد قمر نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے 100رنز بنائے جس میں 10چھکے 2چوکے شامل تھے۔
میچ کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف ، ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر تھے ، سی پی او وقاص نذیر اور دیگر جوڈیشری ، انتظامیہ اور پولیس کے افسران بھی دوستانہ میچ سے محظوظ ہوتے رہے۔
عدلیہ الیون گوجرانوالہ کی طرف سے پہلے کھیلتے ہوئے 15اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے گئے، کمشنر الیون کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کی جنہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے اوپننگ بیٹنگ کرتے ہوئے 15رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی ۔ سول جج قمر ضیا وڑائچ نے عدلیہ الیون کی قیادت کی ۔کمشنر الیون کی طرف سے فیصل وحید نے جارہانہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 106رنز بنائے جس میں 12چھکے شامل تھے ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ کمشنر الیون نے میچ دلچسپ مقابلے بعد آخری اوور کی پہلی بال پر چھکا لگا کر جیت لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button