سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی عیاش بہادرڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار۔
گوجرانوالہ 04مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی پیپلز کالونی رضا حسنین اعوان کی
زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ا علیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عیاش بہادر گینگ کے 2ارکان عثمان عرف عثمانو سکنہ سنہری ٹاؤن فیصل آباد، محمد عمران سکنہ خیر پور ،بہاولپور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 14لاکھ روپے کے قریب نقدی، 2پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیروز والہ تھانہ کے گردونواح میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے پیش نظر سی پی او نے خصوصی ہدایات جاری کیں اور جرائم پیشہ گروہوں کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ڈی ایس پی پیپلز کالونی نے ایس ایچ او فیروز والہ سب انسپکٹرفرحت نواز چٹھ
، سب انسپکٹر لیاقت علی ،اے ایس آئی اعجاز رفیق ہمراہ پولیس ملازمان ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ و ارانہ مہارت اور سائنٹیفک طریقوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے عیاش بہادر ڈکیت گینگ کے 2ارکان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ۔مزید برآں گروہ کے دوسرے ارکان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جارہے ہیں۔ملزمان کی گرفتار ی پرعلاقہ کے باسیوں نے پولیس کی اس کاوش کو قابل ستائش قرار دیا ۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ فرحت نواز چٹھہ اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔