ایڈیٹرکاانتخاب
پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرنے کے قریب ہے
مانگا منڈی (خصوصی رپورٹ) نہایت ہی قریبی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم این اے سردار کامل عمر نے پی ایم ایل (ن ) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند رو میں کریں گے۔ انہوں نے اس بات کا فیصلہ اپنے ناراض چھوٹے بھائی مسلم لیگی رہنما سردار عادل عمر سے صلح کرنے کے بعد کیا ہے اور اس سلسلے میں سیاسی میٹنگز جاری ہیں جس کی تصدیق سردار کامل عمر کے بھائی سردار عاقل عمر نے کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب ہم سیاسی میدان میں اکٹھے رہیں گے۔