ایڈیٹرکاانتخاب

مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو بری کر دیا

قاہرہ: مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 میں مظاہرین کو قتل کرانے کے مقدمے میں بری کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی اپیلیٹ کورٹ نے 2011 میں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کو قتل کرانے کے مقدمے میں انہیں بری کر دیا جب کہ اپیلیٹ کورٹ نے 2012 میں حسنی مبارک کو دی گئی عمر قید کی سزا کو معطل کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2011 میں اقتدار سے محروم ہونے والے 85 سالہ سابق صدر حسنی مبارک کو عدالت نے کرپشن کے الزامات پر بیٹوں سمیت 3،3 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ جون 2012 میں عدالت نے انہیں 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button