Draft

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے چھاپے

گوجرانوالہ 2 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پی ایس کیو سی اے کا چھاپہ ، ناقص میٹریل ، غیر میعاری سریا بنانے والی دو سٹیل ملز سیل ، لائسنس ایکسپائر ہونے پر ماسٹر پی وی سی پائپ کی فیکٹری بھی سیل کر دی گئی ۔ بغیر لائسنس اور جعلی کھل بنانے والی فیکٹری بھی سیل مالکان موقع سے فرار ، جعلسازی ، غیر میعاری اور سٹینڈرڈ پرپورا نہ اترنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی یسین عبدالعلیم ، گذشتہ روز پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یسین عبدالعلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مار کر میعار اور سٹینڈرڈ کو چیک کیا ۔

ناقص میٹریل اور غیر میعاری سریے کا انکشاف ہونے پر پاک اسٹیل رولنگز ملز نواب چوک بائی پاس کو سیل کر دیا اور ان کے خلاف کارروائی کیلئے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح لوہے کی غیر میعاری سلی بنانے پر مقصود فرنس ملز نواب چوک کو بھی سیل کر دیا گیا ۔ اسی طرح پی وی سی پائپ بنانے والی مشہور کمپنی ماسٹرپی وی سی اور یو پی وی سی پائپ ، پی پی آر سی پائپ بنانے والی فیکٹری کا لائسنس ایکسپائر ہونے پر پی وی سی یونٹ سیل کر دیا گیا جبکہ الیکٹرک وائر بنانے والی نیکسٹ کیبل کو بھی غیر میعاری پراڈکٹ مارکیٹ میں بغیر لائسنس سیل کرنے پر سیل کر دیا گیا اور ایک کھیل بنولہ بنانے والی فیکٹری کو ٹیکسٹائل کچرا اور کیمیکل استعمال کرنے پر بھی سیل کر دیا گیا ۔ ان تمام کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔جبکہ مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایس کیو سی اے یسین عبدالعلیم نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر اور غیر میعاری اشیاء بنانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔

ان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔ کسی بھی جعلی اور غیر میعاری پراڈکٹ کو مارکیٹ میں بیچنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button