Draft

سادہ لوح اشخاص کو اشیائے خوردنی کا لالچ دے کر دھوکہ دہی

گوجرانوالہ: 02 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سی آئی اے پولیس کی کارکردگی۔گھی ، چینی اور دیگر اشیائے خوردنی کالالچ دے کر دھوکہ دہی سے مختلف کمپنیوں کے سم کارڈ ایکٹو کر کے بعدازاں انہیں سماج دشمن عناصر کے ہاتھوں فروخت کرنے والے خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بائیو میٹرک شدہ مختلف کمپنیوں کے سیکڑوں سم کارڈز برآ مد کئے ہیں ۔ ملزمان تین ساتھی حمزہ، احد اور عمر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جارہے ہیں ۔

گرفتار کئے گئے ملزمان میں عثمان لطیف سکنہ رشید کالونی اور ہاشم سکنہ گل روڈ شامل ہیں ۔دوران ابتدائی تفتیش ملزمان سے اہم انکشاف سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کیمپ نمبر چار جی ٹی روڈ میں نامعلوم ملزمان موجود ہیں جو سادہ لوح اشخاص کو ااشیائے خوردنی کا لالچ دے مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز ایکٹو کرتے ہیں اور بعد ازاں انہیں سماج دشمن عناصر کے ہاتھوں فروخت کرتے ہیں جو انہیں دہشت گردی جیسے مذموم مقاصد میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ گیٹ وے ایکسچینج میں بھی استعما ل کر کے ملکی معیشت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں ۔اس مفید اطلاع پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے سب انسپکٹر محمد طاہر وٹو کی زیر نگرانی اے ایس آئی راشد اقبال و دیگر پولیس ملازمان پر ٹیم تشکیل مناسب ہدایات جاری کیں ۔ ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو زیرحراست لے کر ان کے قبضہ سے بائیو میٹرک شدہ سیکڑوں سم کارڈز برآمد کئے ۔ دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مختلف کمپنیوں کے ڈیلروں سے لاٹ کی شکل میں بغیر ایکٹو سم کارڈ انتہائی سستے داموں خریدتے ہیں اور بعد ازاں دور دراز علاقوں میں جا کر سادہ لوح اشخاص اور خواتین کو آٹے، گھی، چینی، چاول و دیگر اشیائے خوردنی کا لالچ دے کر اور دیگر حیلے بہانوں سے انہیں ورغلا پھسلا کر بائیو میٹرک مشین پر ان کے نشان انگوٹھا ثبت کرتے ۔بعد ازاں وہ ایکٹو شدہ سم گیٹ وے ایکسچینچ کے غیر قانونی کاروبار میں استعمال میں لاتے ۔ مزید بتایا کہ وہ یہ سم کارڈ بھاری معاوضے کے عوض سماج دشمن اور شر پسند عناصر کے ہاتھوں فروخت کرتے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ ملزمان کی گرفتار ی پر سماجی حلقوں نے سی آئی اے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑاور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button