پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے وفاقی کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز وی او سی آن لائن) مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کردیا، کہتے ہیں کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نے ہم سے دھوکہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متفق نہیں ، ہم کابینہ کے فیصلے سے انحراف کرتے ہیں۔ وفاقی کابینہ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے ، اس معاملے پر حکومت نے ہمیں دھوکہ دیا اور دھوکہ دینے والوں میں وزیراعظم بھی شریک ہیں۔
انہوں نے کہا سوچنے کی بات ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکہ سہولت کیوں فراہم کررہا ہے ، کل کرم تنگی ڈیم کے افتتاح پر وزیر اعظم سے احتجاج کروں گا اور فاٹا اصلاحات پر حتمی بات کروں گا۔
واضح رہے کہ آج (جمعرات کو ) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی با ضابطہ منظوری دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان ن لیگی حکومت کے اہم ترین اتحادی ہیں ۔ پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد جب تمام سیاسی جماعتوں نے شریف خاندان کی مخالفت کی تو مولانا فضل الرحمان واحد سیاستدان تھے جنہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں آواز بلند کی اور ان کے جلسوں میں بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button