انٹرنیشنل

بھارتی گجرات کے وزیرداخلہ کو نوجوان نے جوتا دے مارا

بھارتی ریاست گجرات کے وزیرداخلہ کو نوجوان نے جوتا دے مارا
نوجوان نے ریاست میں شراب مافیا کا مسلہ نہ اٹھانے پر وزیر داخلہ کو جوتا مارا، پولیس۔ فوٹو : فائل
نوجوان نے ریاست میں شراب مافیا کا مسلہ نہ اٹھانے پر وزیر داخلہ کو جوتا مارا، پولیس۔ فوٹو : فائل
احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو نوجوان نے اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا۔
دنیا بھر کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کے آپس میں جھگڑنے کے واقعات کوئی نئی بات ہیں اور نہ ہی بھارت اس میں کسی سے پیچھے ہے جب کہ تازہ ترین واقعے میں بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے، واقعے کے فوراً بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے وزیر داخلہ سے ریاست میں شراب فروخت کرنے والی مافیا کا مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پرادیپ سنگھ نے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عالمی رہنماؤں کوتقریبات میں جوتے کھانے پڑے ہیں جس میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button