ردالفساد، ملک کے مختلف شہروں میں چھاپےجاری ،160 افراد گرفتار
آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں 89مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا ہے جبکہ پشاور سے74 افرادکوگرفتارکیا گیا۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفسادجاری ہے۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد گرفتار کرلئےگئے ،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے۔
بھکر میں منکیرہ اور صدرکےعلاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32افراد کو حراست میں لیاگیا ۔ آپریشن کے دوران 300 افرد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔
ادھرمیانوالی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ اس دوران 52مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔
پشاور میں تھانہ غربی، پہاڑی پورہ، چمکنی، پھندو کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن میںسینکڑوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔کئی علاقوں میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی شامل تھیں۔