Draft

گوجرانوالہ اسلحہ کے زور پر علاقے میں لوٹ مار کرنے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے مضروب کرنے والے خطرناک گروہ کے تین ارکان گرفتار

گوجرانوالہ: یکم مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلحہ کے زور پر علاقے میں لوٹ مار کرنے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے مضروب کرنے والے خطرناک گروہ کے تین ارکان کو تھانہ باغبانپورہ پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ موٹر سائیکل ، دو لاکھ روپے نقدی ، آٹھ موبائل فونز اور تین پسٹل برآمد کر لئے ۔

گرفتار ملزمان میں راشد سکنہ نوشہرہ روڈ گلہ کولہو والہ، سہیل سکنہ سوئی گیس والہ گلہ اور طیب موچی شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش میں درجنوں و ارداتوں کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ اور گرجاکھ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کر کے مضروب کرنے والے گروہ کے ارکان کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ایس پی سٹی طارق محمود کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹر بدر منیرگل ،شاہد رضا اے ایس آئی ،محمد طیب اے ایس آئی و دیگران پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انہیں محدود وقت میں ملزمان کو گرفتار کرنے بارے احکامات جاری کئے۔ انفارمیشن کے حصول کے لئے ٹیم نے مخبران کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط کیا ۔اس دوران ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ قبرستان مبارک شاہ روڈ پر مشکوک لڑکے کھڑے ہیں جو کسی واردات کی پلاننگ کر رہے ہیں ۔

ٹیم نے فوری طورپر جائے متذکرہ پر ریڈ کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا جب کہ ملزمان کے ساتھی دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔زیر حراست لئے گئے ملزمان کے قبضہ سے دوران تلاشی تین پسٹل برآمد ہوئے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ واردات کی پلاننگ کر رہے تھے ۔مزید بتایا کہ انہوں نے قبل ازیں مسجد فیصل والا گلہ،جی ٹی روڈ پٹرول پمپ ، گلہ قلفیاں والا،اریب سٹور،جناح روڈ ٹکی ٹافی والی دوکان ، مسجدقاری اسلم ،بلال روڈ ہارڈوےئروالے ، چارہ منڈی حافظ آبار روڈ ،عبدالعزیز اسلحہ ڈیلر کے قریب ، عالم چوک میرج ہال کے قریب ، ملی چوک سبزی منڈی ، ٹینکی والی گلی و دیگر علاقے میں دوران واردات درجنوں لوگوں کو دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے مضروب کیا ہے ۔ملزمان کے مفرو ر ساتھیوں کے نام بہادر علی سکنہ لدھے والا اور طیب سکنہ پیپلز کالونی معلوم ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ ماضی قریب میں ملزمان نے نوشہرہ روڈ اور حافظ آباد روڈ پر وارداتیں کر کے اودھم مچا رکھا تھا ۔ جن کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی ۔ علاقے کے معززین و سماجی حلقوں نے بھی خطرناک ملزمان کی گرفتاری بارے سنےئر پولیس افسران سے بات چیت کی۔محدودوقت میں ملزمان کی گرفتاری پر شہریوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ایس ایچ اور تھانہ باغبانپورہ بدر منیر گل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button