انجمن فلاح بہبود انسانیت کے زیر اہتمام سول ہسپتال کے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹروں کے اعزاز میں تقریب
گوجرانولہ ۔ 2مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
انجمن فلاح بہبود انسانیت کے زیر اہتمام سول ہسپتال کے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹروں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹروں میں آصف جاوید ،ڈاکٹر تحسین مظہر شیخ ،ڈاکٹر منظور حسین کو تحائف دیئے گئے تقریب میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرانور امان ،سیدامیر حیدر کرمانی، سابق صدور چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ نواز احمد باجوہ ،شوکت جاوید ،جمشید بشیر ،شیخ طارق ،نوید لون ،محمد صدیق مہر ،ڈاکٹر مظفر چٹھہ ،محمد عقیل اوردیگر صنعتکاروں ،ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پہلوانوں کا شہر ہونے کے باعث گوجرانوالہ میں بیماریاں بھی لاتعداد ہوچکی ہیں وسائل کم اور مریض زیادہ ہورہے ہیں جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے فرائض سرانجام دینے والے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں
انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ڈاکٹروں کاکردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے تقریب میں سید امیر حیدر کرمانی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ہسپتال میں ساڑھے نو کروڑ روپے مریضوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کردیئے گئے ہیں اس کے علاوہ55 ہزار مریضوں کے ڈائیلسز کروائے گئے ہیں ۔