پاکستان

تحریک انصاف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں عوام کے مفت داخلے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) تحریک انصاف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں عوام کے مفت داخلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے و حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے مفت داخلے کی اجازت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام میچ دیکھ سکیں۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کا مقصد عالمی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پیغام دینا ہے تو پھر حکومت داخلہ ٹکٹ مہنگی کیوں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کر کے دہشت گردی سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو پھر فائنل کے ٹکٹ مہنگے کیوں ہیں؟۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button