انٹرنیشنل

ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

ترک میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر سے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔
ان گرفتار افراد میں فوجی اور سول انتظامیہ کے لوگ بھی شامل تھے ۔ ان میں سے 330 افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔
یہ مقدمہ دارالحکومت انقرہ کی ایک عدالت میں چلایاجارہا ہے ۔اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
ترک حکومت کا موقف ہے اس ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے جو ان دنوں امریکا میں جلاوطنی کی زندگی گزارہے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button