انٹرنیشنل
تحریک فٹح کے رہنما جبریل الرجوب کو مصر آنے سے روک دیا
مصر نے فلسطین کی فتح تحریک کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جبریل الرجوب کو ملک میں داخل ہونے سے منع کرکے واپس بھیج دیا ہے۔
جبریل الرجوب مصر میں عرب لیگ کے زیر اہتمام تشدد اور دہشت گردی کے حوالے سے ایک کانفرنس میں مدعو تھے، لیکن مصری انتظامیہ نے انکو واپس بھیج دیا، جواب میں فلسطینی وفد نے مذکورہ کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔
یاد رہے کہ مصر اور غزہ کی حماس تحریک کے درمیان حالیہ قربت کی وجہ سے مصر اور فتح تحریک کے درمیان دوریاں متوقع تھیں۔ الرجوب ماضی میں فلسطین کے ٹاپ خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے اور اس پر حماس تحریک کے لیڈران اور کارکنوں پر تشدد اور قتل اور گرفتاریوں کے الزامات ہیں۔