گوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ نے "گوجرانوالہ تاجر اتحاد ‘‘کے صدر ثناء الحق میر کی قیادت میں انجمن تاجران اندرون سیالکوٹی گیٹ کے نومنتخب صدر حافظ ہارون میر اور دیگر عہدیداران سے خصوصی گفتگو کی ۔

گوجرانوالہ 28 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ گوندلانوالہ میں واقع پارکنگ پلازہ بہت جلد فنکشنل ہوجائے گا جبکہ تاجروں کی مشاورت سے اندرن سیالکوٹی گیٹ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا نیز سپیئر پارٹس مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ کا دورہ کرکے تاجروں کے مسائل کو فوری حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ تاجروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اعلی حکام کی ہدایت پر پہلے سلام اور پھر کلام کا رویہ اپنائیں ۔ تاجروں کو تنگ کرنے کی شکایات موصول ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان حالات کا اظہار انہوں نے ’’ گوجرانوالہ تاجر اتحاد ‘‘کے صدر ثناء الحق میر کی قیادت میں انجمن تاجران اندرون سیالکوٹی گیٹ کے نومنتخب صدر

حافظ ہارون میر اور دیگر عہدیداران ابرار منہاس ، رانا لقمان ، طارق محمود ، زین امین ،آصف طفیل بھٹی ، محمد عظیم ، ملک راشد ، محمد انیس ، آصف گلزار ، متین بٹ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ خدمت گروپ کے صدر رانا محمد عمر ، ’’ گوجرانوالہ تاجر اتحاد ‘‘ کے عہدیداران صابر علی ایوبی، حاجی محمد رمضان، عابد جاوید پنساری ، محمد افضل بھٹی، اظہر جاوید بھٹہ ، علی احمد لون ، علی رضا بھی موجودتھے جبکہ میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی ٹریفک مقصود احمد لون ، ڈی ایس پی وقار بھٹی نے بھی شرکت کی۔ CTO نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک کو ختم کرکے تاجروں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button