پاکستان

انسانیت کی خدمت کرنا موٹروے پولیس کا مشن ہے –

گوجرانوالہ ۔کامونکے28 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
انسانیت کی خدمت کرنا موٹروے پولیس کا مشن ہے سالانہ لاکھوں ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ہزاروں شہری موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان خیالات اظہار نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے نارتھ فائیو کامونکے کے زیر اہتمام یو ای ٹی کالاشاہ کاکومیں روڈ سیفٹی سے آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نارتھ زون احسن عباس نے کیااس موقع پر ایس ایس پی نارتھ فائیوزون تھری گوجرانوالہ فرخ رشید، کیمپس کوآرڈینٹرڈاکٹر ظفر نون ،وائس چانسلر یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹر افضل احمدخالد،ڈاکٹر زہرہ بتول ،صدر ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں پرویز حسین ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے آپریشن آفیسر خادم حسین بسرا،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمیاں محمدیوسف ،ایڈمن انسپکٹرآصف نصیر،انسپکٹروصی حیدر،انسپکٹرصداقت علی،انسپکٹر محمدعلی شیرازی،انسپکٹرمحمداقبال بٹ ودیگر موٹروے پولیس کے افسران سمیت شہریوں،یواے ٹی کے طلباء اورصحافیوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نارتھ زون احسن عباس نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کرنا ہمارہ فرض ہے

اور موٹروے پولیس انسانی خدمات میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ تیس ہزارسے زائدشہری ٹریفک حادثات سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل نارتھ زون احسن عباس نے مزید کہا کہ موٹروے پر ٹریفک حادثات میں زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد کے لیے دو انٹرچینجز پر ٹراما سینٹر بن گئے جبکہ مزید ٹراما سینٹر بھی بنائے جائیں گے اور روڈ سیفٹی کے لیے ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہوگی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر افضل احمدخالد نے کہاکہ موٹروے پولیس یوای ٹی کی طرح دوسری یونیورسٹیز میں بھی ایسے سمینار کانعقاد کرے انہوںے کہاکہ یوای ٹی طالبعلموں کوصرف تعلیم دے کر انجینئرہی نہیں بنارہی بلکہ انہیں ایک ذمہ دار شہری بھی بنارہی ہے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر وصی حید ر شاہ نے کہاکہ کامونکے آفس میں ٹریفک قوانین کے بارے میں باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے مختلف ٹرک اور بس اسٹینڈ پر جاکر موٹروے پولیس کے اہلکار ڈرائیوں کوٹریفک قوانین کے بارے اور ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے تدابیرسے آگاہ کرتے ہیں سمینا رسے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ میاں پرویز حسین نے کہاکہ ہمیں اپنی جان کی حفاظت کرنی چاہیے اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے شہریوں کو ہرممکن موٹروے پولیس سے تعاون کرناچاہیے اور عوام کے تعاون سے ہی ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button