ایجوکیشن اتھارٹی کے ضلعی وانتظامی افسران سکولوں کے وزٹ کا سو فیصد ہدف پورا کریں -ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ 28 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامرجان نے کہا ہے کہ تمام سکولوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے ، ایجوکیشن حکام اور سکول انتظامیہ صاف پانی فراہم کرنے کے بعد تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرائیں سکولوں میں صفائی ، فرنیچر کی فراہمی ، کلاس رومز میں مناسب روشنی سمیت دیگر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے 20پرائمری سکولوں میں بجلی کی عدم دستیابی پر فوری بجلی کنکشن کی فراہمی کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ گیپکو حکام کے ساتھ فوری رابطہ کریں۔
یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر امان اللہ ، سی ای او ایجوکیشن خالد گورائیہ ، ڈی او سکینڈری ایجوکیشن میاں مقصود ، ڈی او ایلمنٹری ، ڈپٹی ڈی اوز ، اے ای اوز ، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ سمیت بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمدعامر جان نے کہا کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے ضلعی وانتظامی افسران سکولوں کے وزٹ کا سو فیصد ہدف پورا کریں ۔سکولوں میں صفائی ، فرنیچر کی فراہمی ، کلاس رومز میں مناسب روشنی سمیت دیگر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ صفائی اور سکول کے ماحول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ جلد سکولوں کے دوبارہ اچانک دورے شروع کر رہا ہوں ۔ پہلے سی دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سکول کونسلز کو بھی فعال بنایا جائے تا کہ سکولوں کے بنیادی مسائل مقامی سطح پر حل کیے ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں انہیں فوری دور کیا جائے اور تمام سرکاری سکولوں میں صاف پانی مہیا کیا جائے اور تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا جائے۔ انہوں نے 20پرائمری سکولوں میں بجلی کی عدم دستیابی پر کہا کہ ایجوکیشن حکام جلد گیپکو حکام سے رابطہ کریں اور ان سکولوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ جہاں رنگ روغن کی ضرورت ہے وہاں دستیاب فنڈز سے کروایا جائے ۔ سکولوں کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات نظر آنے چاہیءں ۔ تعلیم کے معیار اورسرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے پچھلے ڈیڑھ سال سے محنت کر رہاہوں ، انتھک محنت سے حاصل کیے جانے والے مقاصد کو ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا،اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی غیر قانونی چھٹیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ضلع گوجرانوالہ نے جو پوزیشن پنجاب میں پچھلے ڈیڑھ سال کی محنت کے بعد حاصل کی ہے اسے برقرار رکھنا اور مزید بہتری لانا ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔