پاکستان

پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا ’’پاگل پن‘‘ ہے،عمران خان

لاہور:(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا پاگل پن ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ بند سڑکوں اور سخت سیکیورٹی میں فائنل کروانے سے دنیا کو امن کا پیغام کیسے جائے گا۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا خیر مقدم کر رہی ہے۔ پوری قوم نے دہشتگردوں کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ جب کہ عمران خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں، فائنل لاہور میں ہونا اچھا اقدام ہے، فائنل کیلیے شائقین کی کھڑکی توڑ انٹری ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے شائقین بھرپور انداز میں شرکت کریں گے کیونکہ زمبابوے کے خلاف میچز میں بھی ایسے ہی ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button