Draft

وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پرگرام کے تحت فائن آرٹس اور میوزک میں گوجرانوالہ ڈویژن کے شہریوں کی رجسٹریشن جاری-

گوجرانوالہ: 27فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پرگرام کے سلسلہ میں شعبہ فائن آرٹس اور میوزک میں گوجرانوالہ ڈویژن کے شہریوں کو ان شعبوں میں رجسٹرڈ کررہی ہے یہ رجسٹریشن 9 مارچ 2017 تک ہو گی یاد رہے اسی سلسلہ میں بذریعہ ویڈیو لنک کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اجلاس منعقد ہو چکا ہے ۔ اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر گوجر انوالہ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو مکمل بریفنگ دی جا چکی ہے تاکہ ہر ضلع سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوسکیں گوجرنوالہ ڈویژن کے شہریوں کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ پروگرام میں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے لاکھوں ر وپے کے انعامات بھی ان شعبوں میں حاصل کریں تاہم شمولیت کے لئے 9 مارچ تک رجسٹریشن کروانا لازمی ہے رجسٹرشن فارم ہر ضلع کے انفارمیشن دفاتر اور گوجرانوالہ آرٹس کونسل کمشنر آفس گوجرانوالہ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے بیان میں کہاہے شعبہ فائن آرٹس اور میوزک میں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کیلئے سرکاری پلیٹ فارم مہیا کیا ر جا رہاہے تاکہ نیا ٹیلنٹ ابھرکرسامنے آسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button