ایڈیٹرکاانتخاب

ڈان لیکس کیس میں طارق فاطمی کو قربانی کا بکر ا بنا یا جائے گا ،ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)معروف صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کیس میں مشیر قومی سلامتی طارق فاطمی کو قربانی کا بکر ا بنا یا جائے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی پتہ لگ جائے گا کہ ڈان لیکس میں کس کے سائز کی ٹوپی کس کے سر پر رکھی جاتی ہے ۔
نجی نیوز چینل ”نیوز ون “کے پروگرام ”لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کیس میں جو اطلاعات میرے پاس ہیں ان کے مطابق اس وقت حکومت کی اہم ترین شخصیت جو لندن میں ہیں ان کا نام اس کیس میں نہیں ہے ،اس کیس میں سب سے زیادہ گردن طارق فاطمی کی پھنستی ہے،ان کو قربانی کا بکر ا بنا یا جائے گا ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ رپورٹ تیار ہے جسے حکومت سامنے لائے گی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کیا عوام اس رپورٹ کو مانے گی یا نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button