پاکستان

آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے بےبس

کراچی(نیوز وی او سی آن لائن) سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں کا موقف مان لیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو مزید بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے، پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،اگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔
واضح رہے عرفان اللہ مروت کی آصف زرداری سے ملاقات پر بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button