Draft

درجنوں مقدمات میں ملوث فہد عرف فادی گینگ کے5 ارکان گرفتار۔

گوجرانوالہ 26 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) تھانہ گرجاکھ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجہ میں فہد عرف فادی گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات ، ایک موٹر سائیکل، آٹھ موبائل فونزاور وارداتوں میں استعما ل ہونے والے دو پسٹل برآمد کئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں فہد عرفادی سکنہ منڈیالہ وڑائچ، حبیب الرحمان سکنہ منڈیالہ وڑائچ، شعیب سکنہ قذافی روڈ، امتیاز سکنہ لدھے والہ وڑائچ اور یاسر سکنہ مسلم ٹاؤن شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط کارروائی کے سلسلہ میں سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر ایس پی سٹی طارق محمود کو خصوصی ا حکامات جاری کئے۔ جنہوں نے ایس ایچ او گرجاکھ عدنان اعجاز

کی نگرانی میں اے ایس آئی افتخار احمد،غضنفر عباس، انتظار حسین ، محمد شبیر ، زوہیب یونس اور علی قدیر پر ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے سائنٹیفک انداز میں تفتیش میں عمل میں لاتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ درجنوں وارداتوں میں ضلعی پولیس کو مطلوب ہیں ۔ مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے جنوری میں قلفیانوالی گلی میں ایک شخص کو روک کر اس سے نقدی چھینی جس کے مزاحمت کرنے پر اسے فائرمار کر مضروب کیا۔ حسن پورہ مین روڈ گرجاکھ ،مسلم ٹاؤن اور گلی امیر دین سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے ا سلحہ کے زور پر طلائی زیورات چھینے،رشید کالونی میں دوران واردات دوکاندار کو مضروب کیا ۔مزید براں ملزمان شاہین آباد، خان سی این جی اسٹیشن جی ٹی روڈ، قائد ا عظم ٹاؤن، عالم چوک، علی پور روڈ ڈوگرانوالہ ، امرت پورہ کینٹ و دیگر علاقوں سے مو ٹر سائیکل سوار وں کو روک کر ان سے قیمتی اشیاء اور زیورات چھینے کی متعدد واداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ اہم انکشافا ت کی توقع ہے۔ گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ اوتھانہ گرجاکھ عدنان اعجاز، اے ایس آئی افتخار احمد اور ٹیم کے دیگر ممبران کو شاباش دی ہے ۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button