کوئٹہ :دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،5کلو بم ناکارہ
کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ کے قریب سے 5 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افرادکی جانب سے بم ایک چیک پوسٹ کے اندر اسٹیل کی بالٹی میں نصب کر کے رکھا گیا تھا، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور علاقے کو سیل کرکے روڈ پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی۔
بی ڈی اہلکاورں نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچالیا ،بم پانچ کلو وزنی تھا اور اس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق اس کے اوپر تحریر تھا کہ یہ بروری پولیس تھانہ کے لئے تحفہ ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے بم کی نشاندہی پرپولیس کانسٹیبل کےلئے5 ہزار روپے نقدانعام کااعلان کیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق بم ایک پرانی چیک پوسٹ کے اندر چھوٹی بالٹی میں رکھاگیاتھا، چیک پوسٹ کبھی کبھارپولیس اور ایف سی کی جانب سےاستعمال کی جاتی تھی۔