مریکی صدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سالانہ پریس ڈنرمیں شرکت نہ کرنے کااعلان کردیا۔
امریکی صدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سالانہ پریس ڈنرمیں شرکت نہ کرنے کااعلان کردیا۔تاہم انہوں نے ڈنرکے شرکاء کے لیے نیک خواہشات کااظہا رکیا ہے۔
وائٹ ہاوس کوکورکرنےوالےصحافیوں کےاعزازمیں عشائیہ29 اپریل کوہوگا۔تقریب میں سیاسی شخصیات، فنکاراورصحافی شرکت کریں گے۔
امریکی صدر کےمیڈیا سے تعلقات کشیدہ ہیں،ڈونلڈٹرمپ نے میڈیا کو عوام دشمن قراردیاتھا جبکہ جمعےکووائٹ ہاؤس نےبعض میڈیااداروں کو معمول کی بریفنگ میں شرکت سےروک دیاتھا۔
سی این این، بی بی سی ،نیویارک ٹائمز،پولیٹیکو،لاس اینجلس ٹائمزاوربزفیڈکوشرکت سےروکاگیا تھا ۔
قدامت پسند اور ’دوست‘ مانے جانے والے فوکس نيوز، ون امریکا اور برائٹ بارٹ جيسے ادارے بريفنگ ميں موجود تھے۔
ٹرمپ انتظاميہ کی جانب سے چند مخصوص صحافیوں اور اداروں کو جمعے کے روز پريس بريفنگ ميں شرکت سے روکے جانے پر شديد رد عمل آیااور میڈیاکی جانب سےشدیداحتجاج کیاگیا ۔
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ایسوسی ایشن نے فیصلے کی شديد مذمت کی اور کہاہے کہ بريفنگ میں صحافیوں پر پابندی،ناقابل قبول اور جمہوریت کی توہین ہے ۔