ناکے پر نہ رکنے والے شہریوں کو گولی مارنے کا حکم,-
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ ناکے پر نہ رکنے والے شہرےوںپر فائرنگ کے حوالے سے کوئی حکم جاری کےا گےا ہے اور نہ ہی کسی اہلکار کو اےسا اختےار حاصل ہے، شہرےوں سے اپےل ہے کہ وہ پولیس ناکوں پر موجود اہلکاروں سے سکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کرےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90شاہراہ قائد اعظم پر پرےس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ 2015مےں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد اےک اےس او پی جاری کےا گےا تھا جس مےں واضح کہا گےا ہے کہ جب تک اہلکاروں پر فائرنگ نہ ہو وہ فائر نہیں کرےںگے۔اگر کوئی پولےس اہلکار ناکے پر کسی شہری سے بدتمےزی کرے تو فوری طور پر8787پر کال کی جائے تاکہ ناکوں پر شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ناکے پر نہ رکنے والے شہریوں پر فائرنگ کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اس حوالے سے اطلاعات بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں، پارکوں، تفریح گاہوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی کی حساسیت سے آگاہ کرنے کیلئے نہ صرف بریفنگ دی جائے بلکہ ان کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔