پاکستان

آپریشن رد الفساد؛ لورالائی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد بھر پور انداز میں جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے قریب سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
شاہ کاریز کےعلاقے میں کارروائی کرکے تئیس بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور یونیورسٹی طلبہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
کارروائی کالعدم جماعت الاحرارکے وہاب زخبیل گروپ کی موجودگی پر کی گئی، آپریشن ایف سی بلوچستان اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button