سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وفاقی وزیر داخلہ اور رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی اے آرائے نیوز کے مطابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہے بالخصوص پنجاب کے حالات قابو سے باہر ہیں اس لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان فی الفور مستعفی ہوں-
سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وی آئی پیز اور سیاستدانوں کی سیکیورٹی پر پولیس کی بڑی نفری تعینات ہے جسے فوری طور پر واپس لیا جائے اگر یہ لوگ سیکیورٹی رکھنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے جیب سے پیسے خرچ کریں۔ انسداد دہشتگردی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور وی آئی پی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو عوام کی حفاظت پر مامور کیا جائے۔