تمام امیدوران جنہوں نے مذکورہ بالا کیٹگریوں میں بھرتی کیلئے درخواست دی تھی وہ اپنی تفصیلات احتیاط سے چیک کر لیں
گوجرانوالہ21فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمن انورسعید کیلوی نے کہا ہے کہ22ستمبر2016ء کو مختلف قومی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارا ت کے تحت بھرتی کے عمل کے پہلے مرحلہ میں ایک سے5سکیل کی10 مختلف کیٹگریوں میں شارٹ لسٹد کئے گئے امیدواروں کی عبوری لسٹیں گیپکو کی ویب سائیٹ اور گیپکوہیڈ کوارٹرکے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھرتی کے عمل کے پہلے مرحلہ میں پٹواری، ریسپسنسٹ، پینٹر، ورک مستری، کُک، مارٹرمیٹ، آئل کلینر، بیئرر، لیبارٹری اٹنڈنٹ اور آیا کی کیٹگریوں کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کی عبوری لسٹیں گیپکو کی ویب سائٹ اورگیپکو نوٹس بورڈ پرآویزاں کی گئی ہیں۔ تمام امیدوران جنہوں نے مذکورہ بالا کیٹگریوں میں بھرتی کیلئے درخواست دی تھی وہ اپنی تفصیلات احتیاط سے چیک کر لیں اور کسی بھی قسم کے ابہام کی صورت میں اپنا تحریری اعتراض28فروری2017ء تک دفتری اوقات میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن کے دفتر565۔اے ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ میں جمع کروائیں اس کے بعد کوئی اعتراض قابل قبول نہ ہوگا۔