Draft
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد خا ن نے ماڈل ٹاؤن کے علاقہ کوٹ بھلہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پردکانداروں کو بھا ری جرمانے۔
گوجرانوالہ21فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد نے ماڈل ٹاؤن کے علاقہ کوٹ بھلہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد جنرل سٹورز،سبزی فروشوں اور ڈیپاڑٹمینٹل سٹورز کے مالکان کو مجموعی طور پر 34000ہزار روپے جرمانہ عائدکیااور انہیں سختی سے وارننگ دی اور کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید بھاری جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔