مردم شماری کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے جلد جامع پلان تشکیل دیں
گوجرانوالہ21 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) مردم شماری کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے جلد جامع پلان تشکیل دیں
تمام ادارے آپس میں مربوط اور قریبی روابط رکھیں ، تحصیل اور ضلعی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر اداروں کے افسران انتظامات کو فوری مکمل کریں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کاچھٹی مردم شماری کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں شریک سٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، فنانس اینڈ پلاننگ ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، مردم شماری افسران ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈی او ہیلتھ ہیڈ کوارٹر ، انسپکٹر سکیورٹی ، زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز ، کنٹونمنٹ بورڈ اور کمیٹی کے دیگر ممبران شریک تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ ہم سب نے مل کر مردم شماری کے ٹاسک کو احسن طور پر سرا نجام دینا ہے ۔ تمام ادارے آپس میں مربوط اور قریبی روابط رکھیں ، تحصیل اور ضلعی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر اداروں کے افسران انتظامات کو فوری مکمل کریں ۔انہوں نے سیکریٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے فیصل عباس مانگٹ کو ہدایت کی کہ 492سرکلز کے لیے ٹرانسپورٹ پلان بنائیں ، عملہ کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے دس فیصد اضافی گاڑیاں ریزرو بھی رکھی جائیں، جلد ٹرانسپورٹرز سے اس سلسلہ میں میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت۔ ایجوکیشن،کالجز حکام پاک آرمی اور مردم شماری کی فیلڈ ٹیموں کے سٹے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تعلیمی اداروں میں مراکز بنانے کے لیے فوری فہرست تیار کریں۔مردم شماری میں فرائض سرانجام دینے والے تمام سٹاف کی معلومات پر مشتمل ڈائریکٹری بھی تیار کی جائے ۔پولیس بھی اپنا سیکورٹی پلان تشکیل دے مزید ہدایت ۔
پاک آرمی کی طرف سے کرنل یعقوب نے کہا کہ مردم شماری کو کامیاب بنانے اور اہداف کے سو فیصد حصول کے لیے پاک آرمی اور انتظامیہ مکمل طور پر رابطہ میں ہیں اور تمام معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ مردم شماری میٹریل اور فیلڈ سٹاف کے تحفظ کے لیے پاک آرمی فیلڈ ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے گی ، آرمی کو مقامی پولیس کا بھی مکمل تعاون ہو گا ۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی کوارڈینیٹر برائے مردم شماری احسان اللہ نے بتایا کہ ضلع کو 492سرکلز ، 3375میں تقسیم کیا گیا ہے ، مجموعی طور سٹاف کی تعداد2492، 226اضافی( دس فیصد اضافی )سٹاف کو ریزرو رکھا گیا ہے جنہیں ضرورت پڑنے پر بلایا جائے گا ۔شمار کنندہ کی تعداد 1690 ، سرکل سپروائزرز 501اور چارج سپرٹنڈنٹ 75 ہونگے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مردم شماری کے روز علاقہ سپروزائزرز اپنے اپنے علاقوں میں ٹیموں کے کام کو چیک کرنے کے لیے دورے بھی کریں گے اور روزانہ کی پروگریس کا جائزہ لیتے ہوئے درکار گائیڈ فراہم کریں گے۔ انہوں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔