اب اپ فیس بک کے ذریعے رقم بھیج سکیں گے
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) منی ٹرانسفر کمپنی ٹرانسفر وائز نے فیس بک کے ذریعے دنیا بھر میں پیسے منتقل کرنے کے لیے جدید ایپ متعارف کرا دی۔ ابتدائی طور پر لندن سے متعارف کرائی گئی کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے "چیٹ بوٹ” کے نام سے فیس بک میسنجر بھی تیار کر لیا ہے جو صارفین کو آن لائن خریداری اور تجارتی مقاصد کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ٹرانسفر وائز کے چیٹ بوٹ میسنجر سے صارفین برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یورپ سے دوستوں اور عزیزواقارب کو پیسے منتقل کر سکیں گے جبکہ ایپ کے ذریعے ایکسچینج ریٹ الرٹ بھی موصول کیے جا سکیں گے۔اس سے پہلے فیس بک کی میسنجر ایپ کے ذریعے امریکہ میں یہ سہولت مقامی سطح پر متعارف کرائی جا چکی ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر متعارف کرائی جانے والی یہ پہلی ایپ ہے۔ ٹرانسفر وائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ مکمل طور پر میسنجر کے اندر رہتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر رقم کی منتقلی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ٹرانسفر وائز 2011 میں تاویت ہنریکس اور کرسٹو کارمان نامی دوستوں نے متعارف کرائی تھی۔ کمپنی جس کے اثاثوں کا تخیمہ 1 بلین کے قریب لگایا گیا ہے کو متعدد بڑے انویسٹرز جن میں سیلیکون ویلی کے اینڈری سن، ورجن گروپ کے بانی سر رچرڈ بینسن اور پے پال کے مشترکہ بانی میکس لیوچن اور پیٹر تھیل کا تعاون حاصل ہے۔