پاکستان

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کی تقرری پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا

(نیوز وی او سی آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کو کام سے روکنے کے لئے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 5 سے زائد مشیر رکھے ہیں اور یہ عہدہ آئینی نہیں بلکہ سیاسی ہے، عدالت اضافی مشیروں کی تقرری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔
چیف جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مشیر وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتا تاہم پہلے عدالت وفاقی حکومت کا مؤقف سنے گی اور پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے وزیراعظم کے مشیروں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں گورنر راج لگانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب کی حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہذٰا صوبے بھر میں گورنرراج نافذ کیا جائے۔ چیف جسٹس منصورعلی شاہ ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے آئین میں گورنر راج لگانے کے لئے طریقہ کار موجود ہے، عدالت کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ گورنر راج نافذ کردے درخواست گزار اسمبلیوں میں بیٹھے نمائندوں سے بات کریں۔عدالت نے صوبے میں گورنر راج لگانے کی درخواست مسترد کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button