Draft

ندیم عرف دیمو کار چورگینگ کے چار ارکان گرفتار۔درجنوں کاریں برآمد ۔

گوجرانوالہ20 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا)
سی آئی اے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی ۔ندیم عرف دیمو کار چور گینگ کے چار ارکان گرفتار ۔درجنوں کاریں برآمد ۔ برآمدہ کاریں پروقار تقریب میں اصل مالکان کے حوالے ۔مدعیان کا سی آئی اے پولیس کو خراج تحسین ۔ سی پی او کی پولیس ٹیم کو شاباش۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں انسداد جرائم کے حوالے سے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث اور وہیکل چوری کرنے والے عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیرنگرانی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم سب انسپکٹرعنصر شہزاد، اے ایس آئی کاشف علی، کنسٹیبلان ریاست علی، فیصل محمود اور امتیاز وغیرہ نے پیشہ و ارانہ مہارت کی بدولت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے- پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے مجرمان کے کو ائف اکٹھے کئے ۔سی آر او کے ریکارڈ سے مدد لی۔مخبر مقرر کئے گئے اور ان کی مفید اطلاعات پر ریڈ کر کے عدنان عرف استاد کار چور گینگ کے چار ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے درجنوں کاریں برآمد کیں ۔گرفتار ملزمان میں عدنان عرف استاد سکنہ سیالکوٹ ، دلاور حسین سکنہ گجرات، خالد سکنہ گجر چوک کراچی، ندیم سکنہ واہ کینٹ شامل ہیں ۔برآمدہ کاروں کو سی آئی اے کے احاطہ میں منعقد کی گئی پر وقار تقریب میں مسمیان خرم شہزاد ، مبارک علی ، ذوالفقار احمد ،راشد علی، اصغر علی ، رفعت انجم، فاروق احمد ،عابد شمیم، شمیم اللہ، ارشد کمبوہ، شیخؒ عمر فاروق وغیرہ کے حوالے کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے درجنوں کاریں چوری کر چکے ہیں ۔ملزمان چوری کی جانے والی کاروں کو مردان کے رہائشی فواد خان اور جواد خان کے ہاتھ اونے پونے داموں فروخت کرتے ۔مسمیان فواد اور جواد گینگ کے مرکزی کردار ہیں

جن کی گرفتاری کے لیے متعدد ریڈ کئے گئے ہیں خٖفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک دوبئی روپوش ہیں ۔ جن کی گرفتار ی بذریعہ انٹرپول ممکن بنائی جا رہی ہے۔ ’’حوالگی مال‘‘ تقریب میں مدعیان سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف شب و روز نبرد آزما ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف مربوط اور منظم کارروائیاں جاری ہیں۔اس مو قع پر مدعیان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کوشاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button