Draft

بڑھتی ہوئی شہری آبادی کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا از حد ضروری ہے

گوجرانوالہ20 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے راشد بشیر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ’’گرین پاکستان پروگرام ‘‘ کے تحت جی ٹی روڈ پر پودے لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اور آئندہ چند روزمیں پورے شہر کی مختلف شاہراہوں پر درخت بھی لگائے جائیں گے۔جس سے سر سبز گوجرانوالہ اور سرسبز پاکستان کا خواب پورا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ کے اطراف میں پودے لگانے کے عمل کے د وران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک درخت 36ننھے بچوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے۔آئندہ نسلوں کی بقا کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا تمام شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔جی ٹی روڈ کے اطراف میں پودے لگائے جانے سے فضا ئی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔اور شہریوں کو صاف ستھری فضاء میسرآئے گی۔گوجرانوالہ میں بڑھتی ہوئی شہری آبادی کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا از حد ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button