انٹرنیشنل

جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسلام دہشت گردی کا مرکز نہیں ہے

(منور علی شاہد، بیورو چیف جرمنی نیوز وی او سی)
جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسلام دہشت گردی کا مرکز نہیں ہے اور نہ ہی اسے قرار دیا جا سکتا ہے میونخ میں منعقدہ بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلام دہشت گردی کا منبع و ماخذ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی کی جنگ کے خلاف اسلامی ملکوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضع کیا کہ اصل مسئلہ کی نشاندہی کے لئے اسلامی ملکوں کا تعاون حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کوروس کے ساتھ مل کر اسلامی دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں کوئی اعتراض نہیں ہیانہوں نے کہا کہ جرمنی ایسی تمام مشترکہ کوششوں میں تعاون کر سکتا ہے جو اس دہشتگردی کے کے خلاف کی جائیں گی اس موقع پر انہوں نے بہت کھلے الفاظوں میں کہا کہ اسلام بطور مذہب کسی بھی طور پر دہشت گردی کا درس نہیں دیتا اور ہی اس کا ماخذ ہے۔ میونخ میں منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں پاکستان سمیت کئی ملکوں کے سربراہان اور وزرائے خارجہ و دفاع نے شرکت کی ہے پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button