ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن جاوید یونس کاڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سیالکوٹ کا دورہ
گوجرانوالہ19فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن جاوید یونس کاڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سیالکوٹ کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن جاوید یونس نے ضلعی آفس محکمہ اطلاعات کے دورہ کے دوران عملہ سے ملاقات کی اور محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی ڈی انفارمیشن گوجرانوالہ طاہر چودھری، ڈی آئی او سیالکوٹ منور حسین، سپرنٹنڈنٹ قاضی احسن بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈائریکٹر انفارمیشن جاوید یونس نے کہاکہ محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ملازمین کو اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری اور جانفشانی سے انجام دینے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کا کام ایک جانب عوام کو حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میںآگاہ رکھنا ہے اور دوسری جانب عوام الناس کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانا بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا
۔بعد ازاں روز ہومین رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست راجہ ثاقب کی جانب سے ڈائریکٹر انفارمیشن جاوید یونس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل فار این جی او ز محمد اشفاق نذر گھمن، مینیجر صنعت زار سہیل محمود، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر شریف گھمن ،میاں شمیل نے بھی شرکت کی ۔