ایڈیٹرکاانتخاب
پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا
لاہور(آئی این پی) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی آرگنائزر احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے وہ بہت جلد پاکستان میں موجودہوں گے ‘ایم کیوایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کے در میان فی الحا ل کوئی سمجھوتہ نہیں ہو رہا ہے مگر اردو بولنے والوں میں پرویز مشرف بھی مقبول ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف مقدمات سے خوفزدہ نہیں وہ ہر صورت مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر نے کے لئے تیار ہیں اور وہ پاکستان آکر تمام مقدما ت کا سامنا بھی کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد بھی ہو سکتا ہے ۔