ایڈیٹرکاانتخاب
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں جاری آپریشن کے باوجود دہشتگردی کی پے درپے وارداتیں کسی غلطی کی نشاندہی کر رہی ہیں –
کراچی: (نیوز وی او سی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ صرف رسمی جملوں سے کام نہیں چلے گا، غلطی کا پتہ لگانا ہو گا۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی میں قائم عارضی مرکز پر سانحہ سیہون کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر فاروق ستار نے نیشنل ایکشن پلان پر سوال اٹھا دیا۔ ایم کیو ایم کے نئے قائد نے پرانا مطالبہ پھر دہراتے ہوئے قبائلی علاقوں کے بعد پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں آپریشن پر زور دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے جہاں نیکٹا کی فعالیت کو ضروری قرار دیا وہیں سانحہ سیہون کے شہداء کے اعضاء کچرے سے ملنے کو بے حسی کی انتہاء کہا۔