انٹرنیشنل
دمشق کے قریب جنازے کے اجتماع پر حملہ، 16 شہری ہلاک
دمشق: (دنیا نیوز) سرکاری فوج نے دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ القابون قصبے پر راکٹ فائر کیے۔ راکٹ حملوں میں ایک جنازے کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں دو خواتین سمیت سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سرکاری فوج نے حمص کے قریب گیس فیلڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیاہے-