پاکستان
شہباز شریف صدارت آج اپیکس اجلاس کی صدارت کریں گے-
لاہور: (نیوز وی او سی) اپیکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس طویل وقفے کے بعد آج ہو گا۔ اجلاس میں صوبے میں بڑے آپریشن کے لیے پنجاب کی قیادت اور مسلح افواج کے نمائندے بڑا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے بعض اضلاع میں پولیس کے ساتھ رینجرز کی تعیناتی بھی زیر غور آ سکتی ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور، خفیہ اداروں کے افسران اور پولیس کی قیادت سمیت متعلقہ شخصیات شریک ہوں گے-